بھٹکل:یکم اکتوبر (ایس اؤنیوز) اسلامی سال کے اول ماہ محرم الحرام کی 10تاریخ کو کربلا کے میدان میں نا انصافی کے خلاف جہاد کرتے ہوئے شہادت پائے نواسئہ رسول ﷺ حضرت حسین ؓ کا پیغام لے کر بھٹکل بلدیہ ممبر اور سماجی کارکن فیا ض ملا اپنے ساتھیوں کے ساتھ سرکاری اسپتال پہنچ کر مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی۔
مریضوں میں پھل تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی سال کے پہلے مہینے اورحضرت حسین ؓ کی سیرت پر منحصر مختصر کنڑا زبان پر مشتمل ایک چھٹی بھی انہیں دی گئی ۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار، بھٹکل کے ایس آرٹی سی ڈپو مینجر وائی کے باناولیکر نے پروگرام کا اجراء کیا تو اس موقع پر مولانا محمد اقبال نائطے ندوی ، آئی ایم ارشاد ڈاٹا، تنظیم کے رکن محمد صادق نائطے ، محمد مسعود شینگری ، عبدالرشید شاہ بندری اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جناردھن موجود تھے۔ خیال رہے کہ سماجی کارکن فیاض ملا گذشتہ 12سالوں سے بلا ناغہ اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔